شدید دھند کے باعث ملک میں کئی موٹر ویز بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک اور ایم 5 پر ملتان سے ظاہر پیر تک ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
موٹر ویز پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔














