الیکشن کمیشن نےقرآن و سنۃ تحریک پاکستان رجسٹرڈ کر دی

الیکشن کمیشن نے قرآن و سنۃ تحریک پاکستان کو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کر دیا، ابتسام الہی زہیر چیئرمین مقرر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہو گئی ہے۔ اس جماعت کے چیئرمین ابتسام الہی زہیر ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی دو جماعتیں رجسٹرڈ کی گئیں جن میں آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی شامل ہیں۔ آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں