دبئی میں مشرق وسطیٰ کا مہنگا ترین پینٹ ہاؤس 3.1 ارب روپے میں فروخت

دبئی میں بزنس بے کا مہنگا ترین پینٹ ہاؤس 3.1 ارب روپے میں فروخت، نیمار جونیئر سمیت عالمی فٹبالرز نے بھی اپارٹمنٹس خریدے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی کے بزنس بے علاقے میں مشرق وسطیٰ کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا۔ اس پینٹ ہاؤس کی قیمت 11,650 درہم فی مربع فٹ پر تھی، جو بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ہے۔

پینٹ ہاؤس 47,200 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے، جس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔ عالمی فٹبالرز جیسے نیمار جونیئر بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خرید چکے ہیں۔

اس سے قبل پام جمیرہ پر دبئی کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت ہوا تھا، جس کی تعمیر 2027 کے سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں