لکس اسٹائل ایوارڈز 2025، ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کی دھوم

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ نے بہترین اداکاری کے ایوارڈز جیتے جبکہ فلم، ٹی وی اور فیشن کی نمایاں شخصیات کو بھی اعزازات ملے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کی تقریب جمعرات کی شب تاریخی موہٹہ پیلس میں منعقد ہوئی، جہاں فلم، ٹی وی، فیشن اور ڈیجیٹل کنٹینٹ کی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ نے ڈرامہ کیٹیگری میں بہترین اداکار کے ایوارڈز جیتے۔

فلم کیٹیگری میں ثمر جعفری اور یمنٰی زیدی کو بہترین فلم اداکار کے ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ ‘کبھی میں کبھی تم’ نے ڈرامہ کیٹیگری میں بہترین ڈرامہ قرار پایا۔ شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، جن میں فہد مصطفیٰ، ہِبا بخاری، اقرا عزیز، مایا علی اور دیگر شامل تھے۔

تقریب میں ڈیجیٹل کری ایٹرز اور نئے موسیقاروں کو بھی سراہا گیا۔ فیشن کیٹیگری میں یاسر ڈار اور ایریکا روبن نے بہترین ماڈل کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ اس تقریب نے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ترقی کو مزید اجاگر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں