سلمان خان نے 25 سال سے عوامی مقامات پر کھانا نہیں کھایا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عوامی جگہ پر کھانا کھانے نہیں گئے۔ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں 59 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی زندگی اب صرف گھر، فلم سیٹ، ایئرپورٹ اور ہوٹل تک محدود ہو چکی ہے۔
فیسٹیول کے دوران سلمان خان نے اپنے بدلتے تعلقات اور کم ہوتے دوستوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ شروع کے دنوں کے دوستوں میں سے اب صرف چار یا پانچ ہی باقی ہیں۔
سلمان خان نے بتایا کہ شہرت نے انہیں ایک ایسے دائرے میں لا کھڑا کیا جہاں عام زندگی گزارنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا، "پچیس، چھبیس سال ہوگئے، میں کہیں باہر کھانا کھانے نہیں گیا۔”
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں عام زندگی نہ گزارنے کا افسوس ہے، تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کی محبت اور احترام کے لیے وہ محنت کرتے ہیں۔
ریڈ سی فیسٹیول میں یہ ان کا دوسرا سال تھا، جہاں انہوں نے ہالی ووڈ اسٹارز جونی ڈیپ، ادریس البا اور ایڈگر رامیرز سے بھی ملاقات کی۔















