خیبرپختونخوا میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی منظور

خیبرپختونخوا میں ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری، میرٹ کی بالادستی یقینی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اس پالیسی سے میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اہم ضرورت تھی جس سے اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے اور دو سو سے زائد سفارشات موصول ہوئیں لیکن کسی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

نئی ای ٹرانسفر پالیسی میں موجودہ اسکول میں مدتِ تعیناتی، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو اور سالانہ نتائج اہم اشاریے شامل کیے گئے ہیں۔ معذوری، بیوہ، علیحدگی اور شوہر/بیوی کی تعیناتی کو بھی وزن دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے دیگر محکموں کو بھی میرٹ پر مبنی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں