نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
ویلنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ شائے ہوپ نے 47 اور جان کیمپبیل نے 44 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے بلیئر ٹکنر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 278 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ مچل نے 61 اور ڈیوون کونوے نے 60 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 128 رنز پر اختتام پذیر ہوئی۔ جیکب ڈفی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان ٹام لیتھم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوون کونوے 28 اور کین ولیمسن 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر کو ماؤنٹ مونگانوئی میں ہوگا۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔















