پہلے لوگ شادی کب کروگے پوچھتے تھے اب طلاق کب دو گے پوچھتے ہیں۔ابھیشیک بچن

ابھیشیک بچن نے طلاق کی افواہوں کو جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اپنی اور ایشوریا کی خوشحال زندگی کا ذکر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اور اہلیہ ایشوریا رائے کے بارے میں طلاق کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشہور شخصیات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں، لیکن یہ سب جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

ابھیشیک بچن نے کہا کہ میڈیا ہمیشہ سے ہماری شادی اور طلاق کے بارے میں غیر ضروری باتیں کرتا رہا ہے، لیکن ایشوریا اور میں اپنی سچائی جانتے ہیں اور ہمارا گھرانہ خوش و خرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر افواہوں میں سچائی ہوتی تو شاید وہ متاثر ہوتے، لیکن چونکہ یہ سب جھوٹ ہے، اس لئے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کی بیٹی آرادھیا کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس فون نہیں ہے اور وہ انٹرنیٹ پر لکھی باتوں پر یقین نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی بیٹی آرادھیا 2011 میں پیدا ہوئی۔ ابھیشیک فلم ‘کنگ’ میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی اور سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں