کیا زینڈایا نے ٹام ہالینڈ سے منگنی کر لی؟، حقیقت کھل گئی

ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی منگنی کی افواہیں، حقیقت میں فلم کی تشہیر کا حصہ نکلیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ہالی ووڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی کسی فلم کی تشہیر نہیں، بلکہ ان کی منگنی کے بارے میں افواہیں ہیں۔

یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب زینڈایا اور روبرٹ پیٹنسن کی تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں، جن میں زینڈایا ایک چمکیلی انگوٹھی دکھا رہی تھیں۔ یہ تصاویر ان کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم کا حصہ تھیں۔

زینڈایا کی ایک پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا، جو بظاہر شادی کا اعلان محسوس ہو رہی تھی۔ حالانکہ، یہ فلمی پروموشن کا حصہ تھا۔

فلم اسٹوڈیو A24 نے بوسٹن گلوب میں ایک اشتہار شائع کیا، جس میں زینڈایا اور پیٹنسن کے فلمی کرداروں کے ناموں کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا گیا۔ اس جعلی اعلان نے لوگوں کو دھوکے میں ڈال دیا۔

آخرکار یہ ثابت ہوا کہ نہ کوئی منگنی ٹوٹی اور نہ ہی کوئی نئی محبت کا آغاز ہوا، بلکہ یہ سب فلم کی تشہیر کا حصہ تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں