آسٹریلیا میں اسکائی ڈائیور کا پیراشوٹ طیارے کی دم میں پھنس گیا، پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا۔
کیرنز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا میں ایک اسکائی ڈائیور کو اس وقت حیرت انگیز تجربہ ہوا جب اس کا پیراشوٹ طیارے کی دم میں پھنس گیا۔ یہ واقعہ ستمبر 2025 میں کیئرنز کے جنوب میں ایک اسٹنٹ کے دوران پیش آیا۔ اسکائی ڈائیور نے چھلانگ لگائی تو اس کا ریزرو پیراشوٹ طیارے کے ونگ فلیپ سے ٹکرا کر کھل گیا اور وہ فضا میں لٹکنے لگا۔
ڈائیور کچھ دیر شاک میں رہا، بعد میں چاقو سے ریزرو پیراشوٹ کی ڈوری کاٹ کر آزاد ہوا اور مرکزی پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر اتر گیا۔ اس واقعے سے طیارے کی دم کو نقصان پہنچا، تاہم پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتارنے میں کامیاب رہا۔
یہ اسٹنٹ 4600 میٹر کی بلندی پر پیراشوٹرز کے 16 وے فارمیشن کے لیے کیا جا رہا تھا، جو پہلے ڈائیور کی چھلانگ کے بعد ختم ہوگیا۔ اس واقعے کی تفصیلات اور ویڈیو بعد میں سرکاری تحقیقات کے بعد جاری کی گئیں۔















