ٹرمپ کا 10 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ پروگرام جاری

امریکی شہریت کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ متعارف، جو مستقل قانونی رہائش اور شہریت کے مواقع فراہم کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت کے خواہشمندوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر کے ‘گولڈ کارڈ’ کا اجراء کر دیا ہے۔ یہ کارڈ ان افراد کو دیا جائے گا جو 10 لاکھ ڈالر ادا کریں گے، جبکہ غیر ملکی ملازمین کے لیے فی کارکن 20 لاکھ ڈالر دینے والی کمپنیاں بھی اس سے مستفید ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ گولڈ کارڈ، گرین کارڈ کی طرح ہے لیکن زیادہ مؤثر ہے، جو مستقل قانونی رہائش اور امریکی شہریت کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس کی درخواستیں قبول کرنے والی ویب سائٹ فعال ہو چکی ہے، اور وائٹ ہاؤس میں کاروباری رہنماؤں کے درمیان اس پروگرام کا اعلان کیا گیا۔

یہ اسکیم EB-5 ویزا پروگرام کی جگہ لے گی، جو 1990 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اس کے تحت سرمایہ کاری کرکے امریکی قانونی رہائش اور شہریت حاصل کی جا سکتی تھی۔ ٹرمپ نے اسے غیر ملکی ٹیلنٹ کو متوجہ کرنے اور ملکی خزانے کے لیے آمدنی کا ذریعہ قرار دیا۔

گولڈ کارڈ پروگرام کی قیمت 10 لاکھ اور 20 لاکھ ڈالر کی حدوں میں حتمی شکل دی گئی، اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی امریکی حکومت کے خزانے میں جمع ہو گی۔

دیگر متعلقہ خبریں