بنگلادیش میں 12 فروری 2026 کو عام انتخابات ہوں گے، اسی دن جمہوری اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم بھی ہوگا۔
ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش میں عام انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد کیے جائیں گے جبکہ اسی دن جمہوری اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم بھی ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر نے ٹیلی وژن خطاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا اور بتایا کہ یہ انتخابات ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوں گے۔ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ عوامی لیگ کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب سابق وزیراعظم حسینہ واجد پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت جا چکی ہیں۔












