عالیہ بھٹ نے پاکستانی مداح کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں جائیں گی جہاں ان کا کام انہیں لے جائے گا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
جدہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بولی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔ اس دوران ایک پاکستانی مداح نے عالیہ سے سوال کیا کہ کیا وہ کبھی پاکستان آئیں گی؟
عالیہ بھٹ نے جواب دیا کہ وہ وہاں جائیں گی جہاں ان کا کام انہیں لے جائے گا۔ ان کے اس جواب کو مداحوں نے سادگی اور خوبصورتی سے بھرپور قرار دیا۔
عالیہ نے اپنی بیٹی راہا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اب اتنی بڑی ہو چکی ہے کہ وہ سوالات پوچھنے لگی ہے۔ عالیہ نے مزید کہا کہ ماں بننے کے بعد زندگی کی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے، اور اب سچائی اور ایمانداری ان کی اولین ترجیح ہیں۔
عالیہ نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی ایونٹس کے بعد گھر واپس آ کر آرام کو ترجیح دیتی ہیں۔ وہ اپنے ابتدائی کیریئر کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اب وہ زیادہ پر سکون اور ارادے کے ساتھ کام کرتی ہیں۔















