ایمان مزاری کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم جاری

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دیا؛ اسلام آباد ہائی کورٹ فریقین کو سن کر فیصلہ کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل کو روکنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایمان مزاری کی درخواست پر سماعت کی، جس میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روک دیا جائے اور ہائی کورٹ تمام فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے۔ عدالتی حکم میں توقع ظاہر کی گئی کہ ہائی کورٹ جلد فیصلہ سنائے گی۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے کہا کہ اعتراض درخواست کے قابل سماعت ہونے پر ہے، لیکن ٹھیک ہے۔ وکیل فیصل صدیقی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

سماعت کے دوران وکیل فیصل صدیقی نے ایک شعر بھی سنایا، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ بعد ازاں، بینچ نے فیصلہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے جاری کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں