فٹنس روٹین تبدیل کر کے نیند کے اوقات کو بہتر بنالیا۔شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے فٹنس روٹین میں تبدیلی کرتے ہوئے نیند کے اوقات بڑھا دیے ہیں تاکہ پٹھوں کی بہتر بحالی ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فٹنس روٹین میں تبدیلی کرتے ہوئے نیند کے اوقات کو بہتر بنایا ہے۔ حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ نے بتایا کہ وہ اب 4 گھنٹے کی بجائے 5 سے 6 گھنٹے سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن ہوتی ہے اور جسم تھکن کے باوجود کام کرتا رہتا ہے۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ جسم کبھی کبھار تھکتا ہے مگر دل کی محنت کبھی نہیں رکتی۔

طبی ماہرین کے مطابق ورزش کے بعد پٹھوں کی مرمت کے لیے نیند ضروری ہے اور سب سے مؤثر بحالی گہری نیند میں ہوتی ہے جس کے لیے 7 سے 9 گھنٹے کی نیند اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں