پاکستان نے سری لنکا کے سائیکلون متاثرین کے لیے 200 ٹن امداد بھیجی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے سری لنکا کا یکجہتی دورہ کیا ہے۔ پاکستان نے سائیکلون سے متاثرہ سری لنکا کے لیے مزید 200 ٹن امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
امدادی سامان لے کر جہاز 13 دسمبر کو سری لنکا پہنچے گا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ سری لنکا کو مزید امداد کی فوری ضرورت تھی اور پاکستان اس کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔
امدادی کھیپ میں ادویات اور ضروریات زندگی کا سامان شامل ہے۔ پاکستانی ریسکیو ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کر رہی ہیں۔












