لاہور سمیت متعدد شہروں میں فضائی آلودگی اور دھند، موٹرویز بند

لاہور سمیت کئی شہروں میں فضائی آلودگی اور دھند کی بنا پر موٹرویز بند کر دی گئیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی اور دھند کے باعث موٹرویز کو متعدد مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 237 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ اے کیو آئی فیصل آباد میں 772 ریکارڈ ہوا جبکہ گوجرانوالہ میں 256 اور بہاولپور میں 279 ریکارڈ کیا گیا۔

شدید دھند کے باعث مختلف شہروں میں حد نگاہ متاثر ہو گئی ہے۔ موٹروے ایم ون رشکئی سے پشاور، ایم 3 رجانہ سے درخانہ، ایم 4 فیصل آباد سے ملتان اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی حفاظت ہے۔ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، شہری سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں