پاکستان بار کونسل کا 8 اراکین کے بیان سے لاتعلقی، سیاسی مقاصد کی مذمت

پاکستان بار کونسل نے اپنے 8 اراکین کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے سیاسی مقاصد کی مذمت کی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ یہ بیانات ان کے اجتماعی مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان بار کونسل کا 8 اراکین کے بیان سے لاتعلقی، سیاسی مقاصد کی مذمت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان بار کونسل نے 8 اراکین کے جاری کردہ بیان سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ یہ اراکین کے انفرادی خیالات ہیں اور کونسل کا اجتماعی مؤقف نہیں۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق ادارے میں اقلیتی رائے اکثریت پر نہیں تھوپی جا سکتی۔ کونسل کا کہنا ہے کہ اسے سیاسی مفادات سے پاک رہنا چاہیے اور قانونی برادری کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

کونسل نے مزید کہا کہ عدلیہ کے پلیٹ فارمز کو کسی پوشیدہ مفاد یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ پاکستان بار کونسل نے 8 اراکین کے بیانات کی مذمت کی ہے۔

پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بیان سے بھی لاتعلقی اختیار کی ہے۔ کونسل نے کہا کہ یہ بیانات قانونی برادری کے اجتماعی مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ پاکستان بار کونسل قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ کونسل کے مطابق اراکین سے آئینی اصولوں کے احترام کی توقع کی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں