ناروے کے سوالبارد میں کشتی چلانے والے پر 13 لاکھ روپے کا جرمانہ، فوگ ہارن سے قطبی ریچھ کو جگانے پر کارروائی۔
ناروے: (رائیٹ ناؤنیوز) ناروے کے خطے سوالبارد میں کشتی چلانے والے پر 13 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ اس وقت ہوا جب کشتی کے فوگ ہارن کی آواز سے سوتا ہوا قطبی ریچھ بیدار ہوگیا۔
کشتی کو 5 ہزار ڈالرز سے زائد جرمانہ، جو 13 لاکھ پاکستانی روپے بنتا ہے، اس وقت عائد کیا گیا جب اس کا شور قطبی ریچھ کی نیند میں خلل ڈالنے کا باعث بنا۔ یہ واقعہ اگست کے آغاز میں پیش آیا۔
گورنر Lars Fause نے کہا کہ کشتی میں موجود افراد نے خشکی پر سوتے ہوئے ریچھ کو دیکھا اور ایک فرد نے فوگ ہارن بجا دیا۔ اس سے ریچھ جاگ کر دوسری جگہ منتقل ہوگیا۔
اس جرم کو ‘ناقابل برداشت’ قرار دیتے ہوئے گورنر آفس نے 5255 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا۔ ہارن بجانے والے شخص نے جرمانہ ادا کرنے کی حامی بھری ہے۔
واضح رہے کہ مقامی قوانین کے مطابق قطبی ریچھ کا بے مقصد پیچھا کرنا یا اسے چھیڑنا جرم ہے۔













