عمران خان کی اسپتال منتقلی پر پی ٹی آئی کی کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے موقع پر اپیل کی ہے کہ اسپتال کے باہر جمع نہ ہوں اور عدالتی احکامات کی پابندی کریں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی اسپتال منتقلی پر پی ٹی آئی کی کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے موقع پر اسپتال کے باہر جمع نہ ہوں۔ پارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت اور علاج کے لئے اسپتال کے باہر پرامن ماحول برقرار رکھا جائے۔

پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی پاسداری میں تعاون کیا جائے۔ کروڑوں پاکستانی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے، اب عدالتی حکم سے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

بیان کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں ذاتی معالج اور اہل خانہ کو شامل کیا جائے گا تاکہ طبی تاریخ کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا سکے۔

پی ٹی آئی نے عدالتی حکم کی روشنی میں عمران خان کی اہل خانہ سے ملاقات یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ قانونی اور انسانی حقوق کا مکمل پاس رکھا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو فوری شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ میں ماہر ڈاکٹرز شامل ہوں گے، جن میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں