راحت فتح علی خان پر نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پیش کرنے پر سوشل میڈیا تنقید۔ مداحوں کی مختلف آراء سامنے آئیں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو اپنے بیٹے کے ساتھ استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پیش کرنے پر سوشل میڈیا تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
راحت فتح علی خان نے اپنے صاحبزادے شاہ زمان علی خان کے ہمراہ استاد کی برسی کے موقع پر قبر پر خراج عقیدت پیش کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں لوگوں کو نوٹ نچھاور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پر صارفین نے قبر کے احترام کی کمی پر اعتراض اٹھایا ہے۔
بعض صارفین نے تقریب کی مناسبت کو نامناسب قرار دیا، جبکہ بعض مداحوں نے اسے احترام کا انداز قرار دیا۔
واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان کا موسیقی میں اہم مقام ہے اور ان کی وفات کے باوجود ان کی قوالیاں آج بھی مقبول ہیں۔















