ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین نے امریکی صدر کو آبنائے ہرمز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی حفاظت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے حوالے سے بیانات دینے کے بجائے اپنی حفاظت پر توجہ دینے کا کہا ہے۔
عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ کو اپنی ذاتی سلامتی یقینی بنانے پر غور کرنا چاہیے نہ کہ آبنائے ہرمز پر بیانات دینا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی صدر کو کسی بحرانی صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنا چاہیے۔
ابراہیم عزیزی کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایران پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی اقدام کو اپنے قومی مفادات میں دیکھتا ہے۔ تہران نے کہا ہے کہ وہ کسی بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز اور خطے میں فوجی سرگرمیوں پر سخت بیانات سامنے آتے رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات ہیں۔











