8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے غزہ منصوبے کی مخالفت، ٹرمپ سےعملدرآمد کا مطالبہ

8 مسلم ممالک نے اسرائیل کے غزہ منصوبے پر عمل نہ کرنے کی مذمت کی اور امریکا سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے غزہ منصوبے کی مخالفت، ٹرمپ سےعملدرآمد کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جامع منصوبے کو اسرائیل کی جانب سے مسترد کیے جانے پر پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان ممالک نے اسرائیل کے مؤقف کو امن کی کوششوں میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کے اقدام کو ٹرمپ کے غزہ روڈ میپ پر عملدرآمد سے انکار کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ میں امن کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔

مشترکہ بیان میں غزہ روڈ میپ کے نکات شامل ہیں جیسے اسرائیلی افواج کا انخلا اور بین الاقوامی استحکامی فورس کی تعیناتی۔ 8 ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے پر مجبور کرے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے انکار یا تاخیر کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔ انہوں نے 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق امریکی صدر کے 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا انخلاء حماس کی مکمل غیر مسلح ہونے تک ممکن نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں