کراچی میں گدھا گاڑی ریس کا انعقاد، کوئل نے فتح حاصل کر لی

کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ گدھا گاڑی ریس میں کوئل نے بازی مار لی۔ تقریب میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے شرکت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں گدھا گاڑی ریس کا انعقاد، کوئل نے فتح حاصل کر لی

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کوئل نامی گدھا جشن آزادی گدھا گاڑی ریس کا فاتح بن گیا۔ مجید بلوچ نے کوئل کو فتح دلائی جبکہ پیتل بخش کے چیما والا دوسرے اور شاہ جہاں بلوچ کا لال بادشاہ تیسرے نمبر پر رہے۔

گدھا گاڑی ریس نیٹی جیٹی پل سے شروع ہوکر کمشنر آفس پر ختم ہوئی۔ شہر بھر سے 40 گدھا گاڑیوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

کمشنر کراچی حسن نقوی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ بھی شریک ہوئے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کے انعقاد کا مقصد قدیم کھیلوں کی ترویج ہے۔ اس سے شہر میں امن کو مستحکم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

یاد رہے کہ گدھا گاڑی ریس کراچی کی قدیم ثقافت کا حصہ ہے اور اس کے لیے نجی شعبہ کو بھی آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں