جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ، سر اور کمر میں چوٹ کی شکایت

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ دبئی میں علاج کے لیے روانہ ہوگئے، سر اور کمر میں چوٹ کی شکایت کے بعد مزید ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ، سر اور کمر میں چوٹ کی شکایت

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ 3 ہفتے سی ایم ایچ میں زیر علاج رہ چکے ہیں جہاں انہیں سر اور کمر میں چوٹ کی شکایت تھی۔

فیملی ذرائع کے مطابق دبئی میں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔ سابق آرمی چیف کے کچھ ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قمر جاوید باجوہ کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ چیک اپ کے بعد وہ واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

جنرل باجوہ کچھ دن متحدہ عرب امارات میں اپنے بیٹے کے ساتھ قیام کریں گے۔ ان کے علاج کا مقصد مکمل صحت یاب ہونا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں آئی ایس پی آر نے تصدیق کی تھی کہ قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گر کر زخمی ہوئے تھے اور سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں