کراچی ڈیفنس میں نیشنل ریفائنری کی فرنس آئل لائن لیک ہونے سے خام تیل سڑک پر آگیا، ٹریفک متاثر۔ پولیس اور ریفائنری ٹیم موقع پر۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں نیشنل ریفائنری کی فرنس آئل لائن لیک ہوگئی ہے۔ اس لیکج کے باعث خام تیل سڑک پر پھیل گیا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ یہ لائن کافی پرانی ہے اور سڑک کے بیچ میں موجود ہے۔ نیشنل ریفائنری کو فوری طور پر اطلاع دی گئی تھی، جس کے بعد لائن میں سپلائی کو روک دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، آئل لیکج کے باعث سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ عوام کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیشنل ریفائنری کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی کام مکمل کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں اس قسم کی لائین لیکج کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔













