پاکستان نے آن لائن فراڈ میں ملوث 284 غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ویزے منسوخ کرکے بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آن لائن فراڈ میں ملوث 284 غیر ملکیوں کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے ان کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے 15 روزہ ون ٹائم ایگزٹ پرمٹ جاری کردیا ہے۔
غیر ملکیوں کو اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شدگان میں ویتنام، انڈونیشیا اور چین کے شہری شامل ہیں، جو سیاحتی یا وزٹ ویزوں پر آئے تھے۔
284 غیر ملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے نکال دیا جائے گا۔ ان کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
یہ اقدام پاکستان کی سلامتی کے پیش نظر لیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں سے بچا جا سکے۔ اس کا مقصد ملک میں جرائم کی روک تھام ہے۔
یاد رہے کہ ملک بدر کیے جانے والے غیر ملکیوں کو مستقبل میں پاکستانی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔














