ہسپانوی شیف کا شاہکار شادی کیک، 4 ماہ کی محنت نے سب کو حیران کر دیا

ہسپانوی شیف مارک سواریز نے سعودی شاہی شادی کے لیے 4 ماہ کی محنت سے 3.5 میٹر اونچا کیک تیار کیا، جس کا وزن 500 کلوگرام تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہسپانوی شیف کا شاہکار شادی کیک، 4 ماہ کی محنت نے سب کو حیران کر دیا

میڈرڈ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ہسپانوی پیسٹری شیف مارک سواریز نے 4 ماہ کی محنت سے ایسا شاندار شادی کیک تیار کیا جو دیکھنے والوں کو حیران کر گیا۔ یہ کیک سعودی شاہی خاندان کی شادی کے لیے خاص طور پر بنایا گیا تھا۔

شیف مارک سواریز اپنے نفیس اور شاندار کیکس کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے اس کیک کو تقریباً 3.5 میٹر اونچا اور 1.8 میٹر چوڑا بنایا، جس کی سجاوٹ شاہی طرز کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس شاہکار کی تیاری میں شیف کو تقریباً ڈیڑھ ماہ صرف خاکہ تیار کرنے میں لگا جبکہ مزید 4 ماہ اس کی عملی شکل دینے میں صرف ہوئے۔

اس کیک کی تیاری میں تقریباً 1800 گھنٹے لگے اور وزن 500 کلوگرام تک پہنچا۔ شیف نے بتایا کہ 33 ہزار پنکھڑیاں سجانے کا کام محنت طلب تھا۔

یاد رہے کہ مارک سواریز عام طور پر اکیلے کام کرتے ہیں، مگر اس کیک کے لیے انہوں نے اپنے کئی پیسٹری شیف دوستوں کی مدد لی۔

دیگر متعلقہ خبریں