ایران کا آبنائے ہرمز پر امریکی دعوے کو مسترد، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ

ایران نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا آبنائے ہرمز پر امریکی دعوے کو مسترد، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی بھی قسم کی ملکیت کا دعویٰ ایران قبول نہیں کرے گا۔

غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کب کھولنا یا بند کرنا ہے، اس کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔ انہوں نے ٹرمپ کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیا اور کہا کہ ایران کسی بھی دھمکی یا طاقت کے مظاہرے سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایرانی کنٹرول میں رہے گی اور کوئی دوسرا ملک اس پر اختیار نہیں جتا سکتا۔ غریب آبادی نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو شکست تسلیم کرنی ہوگی ورنہ ایران موجودہ بندش برقرار رکھے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کو شکست دینے کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔ اس بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

یاد رہے کہ قطر اور پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں، لیکن ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ابھی مذاکرات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں