پٹرولیم قیمتیں برقرار، ڈیلرز مارجن میں اضافہ، ہڑتال ملتوی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تین دن کے لیے مستحکم رہیں گی جبکہ ڈیلرز مارجن میں 1.34 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ہڑتال ملتوی ہو گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرولیم قیمتیں برقرار، ڈیلرز مارجن میں اضافہ، ہڑتال ملتوی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو تین دن کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیلرز مارجن میں 1.34 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت فی لٹر 325.43 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 383.95 روپے فی لٹر ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکت کی، جس میں ڈیلرز مارجن پر نظرثانی کی منظوری دی گئی۔ حکومت کے فیصلے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ملتوی کر دی ہے۔

ڈیلرز کا مجموعی مارجن 10 روپے فی لٹر ہوگیا ہے۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 8 فیصد مارجن کے مطالبے پر مشترکہ کمیٹی کے قیام کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اب حکومت کی یقین دہانی پر انہوں نے ہڑتال ملتوی کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں