ریاض ایئر کا پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز، دو طرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت

ریاض ایئر کی پاکستان میں آمد سے ریاض اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوا۔ یہ اقدام دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریاض ایئر کا پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز، دو طرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ریاض ایئر نے پاکستان میں باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جس کے ساتھ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کا آغاز ہوا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض ایئر کی پرواز آر ایکس 660 شام 7 بج کر 42 منٹ پر پہنچی۔ 69 مسافروں کے ساتھ طیارے کی آمد پر روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ یہ سروس پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط کرے گی۔ براہ راست پروازیں سفر کو آسان بنائیں گی۔

یاد رہے کہ ریاض ایئر کی ہفتہ وار سات پروازیں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان ہوں گی۔ یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں وسعت پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں