واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو فراڈ سے محفوظ بنائے گا، اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر صارفین کو فراڈ چیٹس سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا، کمپنی نے پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو فراڈ سے محفوظ بنائے گا، اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) واٹس ایپ نے صارفین کو فراڈ سے بچانے کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کا مقصد ممکنہ فراڈ چیٹ کو شناخت کرنا ہے، جس سے صارفین کو بروقت آگاہی مل سکے گی۔

یہ فیچر مشین لرننگ ماڈل پر مبنی ہے جو صارفین کے اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ ہوتا ہے۔ یہ ماڈل مشتبہ چیٹس کو فلیگ کرتے ہوئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

آفیشل ذرائع نے بتایا کہ یہ فیچر صارفین کے واٹس ایپ میسجز کا تجزیہ کرتا ہے اور غیر محفوظ نمبرز سے موصول ہونے والے پیغامات کو فراڈ کے طور پر چیک کرتا ہے۔ اگر چیٹ مشتبہ ہو تو صارف کو وارننگ جاری کی جاتی ہے۔

صارفین اس وارننگ پر عمل کرتے ہوئے میسجز بھیجنے والے کو بلاک یا رپورٹ کر سکتے ہیں یا اسے ٹرسٹڈ قرار دے سکتے ہیں۔ ٹرسٹڈ قرار دی جانے والی چیٹ کے لیے اسکام الرٹس ختم ہو جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ کمپنی نے اس اے آئی ماڈل کو فراڈ کی شناخت کی تربیت دی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ صارفین کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں