ڈارون ٹیسٹ، حسن محمود کی تباہ کن بولنگ سے آسٹریلیا 198 رنز پر آل آؤٹ

حسن محمود کی شاندار بولنگ نے آسٹریلیا کو 198 رنز پر آل آؤٹ کردیا، جبکہ اسٹیو اسمتھ 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈارون ٹیسٹ: حسن محمود کی تباہ کن بولنگ سے آسٹریلیا 198 رنز پر آل آؤٹ

ڈارون: (رائیٹ ناؤنیوز) بنگلادیش کے بولر حسن محمود نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو 198 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا اور 45 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔

تاہم، 74 کے مجموعی اسکور پر ان کے 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ جیک ویدرالڈ نے 23، ٹریوس ہیڈ نے 22، کیمرون گرین نے 13 اور مارنس لبوشین نے ایک رن بنایا۔

اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری کے درمیان 55 رنز کی شراکت رہی، لیکن کیری 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اسمتھ نے 71 رنز بنائے اور ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 6 وکٹیں لیں، جبکہ تسکین احمد اور عبادت حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلادیش کے بولرز نے ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں لیں۔

واضح رہے کہ حسن محمود کی 6 وکٹیں کسی بھی بنگلادیشی فاسٹ بولر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا بہترین ہندسہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں