عمان کے ساحل پر آئل ٹینکر حادثہ، ماحولیاتی خطرہ بڑھ گیا

عمان کے ساحل پر آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج، ماحولیاتی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال سمندری حیات اور ماہی گیری پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمان کے ساحل پر آئل ٹینکر حادثہ، ماحولیاتی خطرہ بڑھ گیا

مسقط: (رائیٹ ناؤ نیوز) عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر سے تیل کے رساؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ تیل سمندر سے خشکی تک پہنچنے لگا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن نے بتایا کہ روس سے ایشیا جانے والا ٹینکر کیرولین بیزینگی عمان کے ساحل کے قریب پھنس گیا تھا۔ اس حادثے سے بڑی مقدار میں تیل سمندر میں رس گیا۔

آئی ایم او کے مطابق تیل عمان کے القبلیہ جزیرے کے ساحلی علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کچھ تیل عمان کی سرزمین تک بھی پہنچ چکا ہے۔

حکام نے ہنگامی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر تیل مزید پھیلا تو سمندری حیات اور ماہی گیری کی سرگرمیوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹینکر میں 8 لاکھ بیرل خام تیل تھا اور یہ عمان کے ماہی گیری کے گاؤں شربیتات سے 22 بحری میل دور ہے۔ عمان کا ساحلی علاقہ بحری تجارت کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں