آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ منظر عام پر، میر رضا قتل کیس میں پیشرفت

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ کی گواہی سے میر رضا قتل کیس میں نئی پیشرفت، ڈی این اے رپورٹ سے تشدد کی تصدیق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ منظر عام پر، میر رضا قتل کیس میں پیشرفت

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) نوجوان میر رضا کو آخری بار گھر سے گلستان جوہر لے جانے والا آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور احسان اللہ منظرعام پر آگیا ہے۔

ڈرائیور احسان اللہ نے بتایا کہ میر رضا کے ساتھ سفر کے دوران انہوں نے طارق روڈ، بہادرآباد، اسٹیڈیم روڈ، اور ڈالمیا سے ہوتے ہوئے گلستان جوہر پہنچے تھے۔

احسان اللہ کے مطابق میر رضا کی رائیڈ کا ریکارڈ ان کی کمپنی اور موبائل ایپ میں محفوظ ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا قتل کیس کی کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹ کے مطابق میر رضا پر تشدد ہوا اور شناخت مٹانے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میر رضا کی شرٹ پر گولی کے سوراخ اور تیزاب کے ذرات بھی پائے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں