پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبات مسترد ہونے پر ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 72 گھنٹے کی ڈیڈلائن

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 72 گھنٹے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 15 اگست سے پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبات مسترد ہونے پر ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 72 گھنٹے کی ڈیڈلائن

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان میں پیٹرول پمپس کی بندش کا ایک بار پھر خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 72 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست کی صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے۔

چیئرمین نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی ڈیلرز کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہی ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار سے کاروباری مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ ہے کہ ان کے مارجن کو 8 فیصد تک بڑھایا جائے اور قیمتوں کے تعین کے نظام پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مارجن ان کے اخراجات کے لحاظ سے ناکافی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیلرز کا یہ احتجاج مارجن میں اضافے اور قیمتوں کے نئے نظام کے خلاف ہے۔ مارچ میں بھی اسی مسئلے پر ہڑتال کی دھمکی دی گئی تھی جو بعد میں ملتوی کر دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں