پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ اور پارلیمنٹ اسپیکر کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ دونوں رہنما مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
بقائی نے بتایا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی دورے اور وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا فطری عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے اور مشاورت کا سلسلہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنگ بندی سمیت سفارتی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید پیش رفت جاری ہے۔













