بھارت کی ناقص ٹیکنالوجی ناکام، افغان طالبان کے ڈرون حملے بے اثر

تحقیقاتی رپورٹ نے انکشاف کیا کہ بھارت کی جانب سے افغان طالبان کو فراہم کردہ ڈرونز تکنیکی لحاظ سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کی ناقص ٹیکنالوجی ناکام، افغان طالبان کے ڈرون حملے بے اثر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کی جانب سے افغان طالبان کو فراہم کردہ ناقص ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کے خلاف ناکام ہوگئی ہے۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے طالبان کو جو ڈرونز فراہم کیے، وہ تکنیکی لحاظ سے کمزور ثابت ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، جنہیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی حمایت حاصل ہے۔ ان تنظیموں کے ذریعے بھارت نے پاکستان میں ڈرون حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

جون اور جولائی 2026 کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 9 ڈرون حملے کیے گئے۔ ان ڈرونز کی رینج 50 سے 270 کلومیٹر تک تھی اور یہ 5 کلو گرام تک وزن اٹھا سکتے تھے۔

پاکستان کے پاس ان ڈرونز سے نمٹنے کے لیے مضبوط دفاعی نظام موجود ہے۔ پاکستان نے ان ڈرون حملوں کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے طالبان کو ڈرون فراہم کرنے کی خبر نے خطے میں تشویش پیدا کی تھی، لیکن پاکستان کی موثر حکمت عملی نے اس خطرے کو کم کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں