دیپیکا ککڑ کا اسلام قبول کرنا ذاتی پسند، شادی سے متعلق نہیں

جیاتی بھاٹیا نے بتایا کہ دیپیکا ککڑ نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، اس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دیپیکا ککڑ کا اسلام قبول کرنا ذاتی پسند، شادی سے متعلق نہیں

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کی ساتھی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ دیپیکا نے 2018 میں شعیب ابراہیم سے شادی کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کیا تھا۔

جیاتی بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ دیپیکا ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں۔ انہوں نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی جہاں انہیں ذہنی سکون ملا۔

اداکارہ کے مطابق دیپیکا نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

جیاتی نے کہا کہ دیپیکا نے خود بتایا کہ اسلام قبول کرنا ان کی ذاتی پسند تھی۔ یہ تاثر غلط ہے کہ انہوں نے شوہر کے مذہب کے سامنے سرِ تسلیم خم کیا۔

واضح رہے کہ دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کے بیٹے روحان کی عمر 3 سال ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں