یمن نے حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیا، علاقائی تنازعات بڑھنے کا خدشہ

یمن نے حوثیوں کی غدارانہ سرگرمیوں کے ردعمل میں مارب میں فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، جس سے علاقائی تنازعات کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یمن نے حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیا، علاقائی تنازعات بڑھنے کا خدشہ

ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) یمن نے حوثیوں اور ان کے فوجی سازوسامان کے خلاف فوجی کارروائی کی تصدیق کی ہے۔ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی غدارانہ سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی۔

یمن کی فوج نے مارب میں حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے حملوں کے جواب میں آپریشن شروع کیا۔ یمنی وزارت دفاع کے مطابق، حوثیوں نے یمن کو علاقائی تنازعات میں دھکیل دیا ہے۔

یمنی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے یمن کی معیشت تباہ کر کے عوام میں فرقہ واریت کو فروغ دیا۔ وزارت دفاع نے بیان میں حوثیوں کی غدارانہ کارروائیوں کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ مارب میں حوثی تنظیم انصار اللہ کے حالیہ حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یمنی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارب حملوں میں فوج کے 8 اہلکار مارے گئے ہیں۔

انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے مارب میں سرکاری فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے بعد یمن کی فوجی کارروائی کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں