پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے دفاعی معاہدے پر مریم نواز کا خیرمقدم، امت مسلمہ کے اتحاد کی مثال

مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے دفاعی معاہدے پر دستخط، امت مسلمہ کے اتحاد کی نئی مثال۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے دفاعی معاہدے پر مریم نواز کا خیرمقدم، امت مسلمہ کے اتحاد کی مثال

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے کو امت مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ سے مسلم دنیا کو اتحاد کا پیغام ملا ہے، تین بڑی طاقتوں کا یکجا ہونا خوشخبری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے نئے باب کا آغاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عاصم منیر نے سعودی و ترک قیادت کے ساتھ مل کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے نہ صرف سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا، مکہ دفاعی معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پر مہر ثبت کر دی ہے۔

مزید براں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے۔

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا، جس کا مقصد مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں