راولپنڈی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، 61.31 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔ تقریب میں نمایاں طلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤنیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے میٹرک امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کیا۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 61.31 فیصد رہا۔
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایم این اے ملک ابرار احمد مہمان خصوصی تھے۔ نمایاں طلبہ، انکے والدین اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔
محمد منان احتشام نے 1191 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا تعلق العامر فاؤنڈیشن سیکنڈری اسکول دولتالہ گوجر خان سے ہے۔
زونیرہ طاہر نے 1180 نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد فصیح عبداللہ نے 1178 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ امتحان میں 1 لاکھ 20 ہزار 411 طلبہ نے شرکت کی۔ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 51.99 جبکہ لڑکوں کی کامیابی 70.18 فیصد رہی۔














