سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم، صاحبزادہ حسن رضا چیئرمین منتخب

سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم، صاحبزادہ حسن رضا چیئرمین منتخب

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی الیکشنز کو تسلیم کرلیا ہے، جس کے مطابق صاحبزادہ محمد حسن رضا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق، صاحبزادہ محمد محسن رضاء کو وائس چیئرمین اور سید محمد جواد حسن کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی تمام 8 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

یہ اقدام سنی اتحاد کونسل کے سیاسی استحکام کے لیے اہمیت رکھتا ہے، جس کے چیئرمین کی نااہلی کے بعد یہ انتخابات ہوئے۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی الیکشنز 12 اپریل 2026 کو منعقد ہوئے تھے جبکہ سابق چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاء 9 مئی کے مقدمات میں سزا کی وجہ سے نااہل ہوگئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں