پاکستانی خاتون فوزیہ ہیمانی نے آئرن مین چیلنج کامیابی سے مکمل کیا، چوتھی بار شاندار کارکردگی

پاکستانی خاتون فوزیہ ہیمانی نے اوٹاوا میں آئرن مین چیلنج کامیابی سے مکمل کر کے چوتھی بار شاندار کارکردگی پیش کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی خاتون فوزیہ ہیمانی نے آئرن مین چیلنج کامیابی سے مکمل کیا، چوتھی بار شاندار کارکردگی

اوٹاوا: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی خاتون فوزیہ ہیمانی نے کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں آئرن مین چیلنج کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ فوزیہ نے فل آئرن مین چیلنج میں چوتھی بار شرکت کر کے اپنی بہترین فٹنس کا مظاہرہ کیا۔

آئرن مین چیلنج دنیا کے مشکل ترین انڈیورنس اسپورٹس مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس میں 3.8 کلومیٹر سوئمنگ، 180 کلومیٹر سائیکلنگ اور 42.2 کلومیٹر رننگ شامل ہیں۔

فوزیہ نے یہ چیلنج 15 گھنٹے 22 منٹ اور 35 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ انہوں نے سوئمنگ ایک گھنٹہ 45 منٹ، سائیکلنگ 7 گھنٹے 7 منٹ اور میراتھون 6 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کی۔

فوزیہ کی یہ کارکردگی پاکستانی خواتین کے لئے حوصلہ افزا ہے اور فٹنس کے شعبے میں ان کی کامیابی کو نمایاں کرتی ہے۔

یاد رہے کہ فوزیہ 2021، 2024 اور 2025 میں بھی فل آئرن مین چیلنج مکمل کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ 5 مرتبہ ہاف آئرن مین چیلنج بھی مکمل کر چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں