لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے خوارج کے ٹھکانے تباہ ہو گئے، دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
لکی مروت: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ ان کارروائیوں میں کئی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ کارروائیاں خوارج کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کی جا رہی ہیں۔ عوام کا تحفظ اور دہشت گردی کا خاتمہ ان کا اولین مقصد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ میں خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے کئی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی ہیں، جن میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔















