امریکی بورڈ آف پیس کا غزہ میں امن کے لیے 15 نکاتی روڈ میپ جاری، تعمیرِ نو کا منصوبہ

امریکی بورڈ آف پیس نے غزہ میں 15 نکاتی روڈ میپ جاری کیا، جس میں حماس کی اسلحے سے دستبرداری اور تعمیر نو شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی بورڈ آف پیس کا غزہ میں امن کے لیے 15 نکاتی روڈ میپ جاری، تعمیرِ نو کا منصوبہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر کے بورڈ آف پیس نے غزہ میں امن اور تعمیرِ نو کے لیے 15 نکاتی روڈ میپ جاری کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد غزہ میں پائیدار امن، مؤثر حکمرانی اور تعمیرِ نو کو فروغ دینا ہے۔

یہ 15 نکاتی فریم ورک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کے انخلاء اور فلسطینی قیادت میں تعمیرِ نو کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔

بورڈ آف پیس کے مطابق، حماس نے روڈ میپ کے تحت اسلحے سے دستبرداری پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس منصوبے کی بنیاد "ایک اختیار، ایک قانون اور ایک اسلحہ” کے اصول پر رکھی گئی ہے۔

غزہ کے امن منصوبے میں بین الاقوامی نگرانی کے نظام کا قیام اور عبوری بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی تعمیرِ نو اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ بورڈ آف پیس کا یہ روڈ میپ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔ اس کا عملی نفاذ تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون اور اتفاقِ رائے پر منحصر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں