ٹرمپ نے ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان، فوری معاہدے کی شرط عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا، شرط رکھی کہ فوری معاہدہ ہو جائے تو حملہ نہیں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان، فوری معاہدے کی شرط عائد

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑا حملہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حملہ ایران اور دیگر ممالک کی درخواست پر مؤخر کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ حملہ منسوخی ایک فوری معاہدے سے مشروط ہوگی۔ اسرائیل نے بھی اس حملے کو مؤخر کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر جلد معاہدہ طے پا گیا تو حملہ نہیں ہوگا۔ امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو مستقل کھولنا اور جوہری پروگرام سے متعلق خدشات کا خاتمہ شامل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ایران پر حملے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں