پرانے ایئر کنڈیشنرز میں آگ لگنے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ماہرین کی وارننگ: پرانے ایئر کنڈیشنرز میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ غیر معمولی علامات پر فوری معائنہ کروائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پرانے ایئر کنڈیشنرز میں آگ لگنے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) گرم موسم میں بہت سے افراد پرانے یا کم قیمت ایئر کنڈیشنرز خرید لیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ آلات وقت گزرنے کے ساتھ سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں پرانے اے سی میں کمزور وائرنگ اور موٹر کی خرابی جیسے مسائل عام ہیں۔ یہ خرابیاں بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، اس لیے غیر معمولی علامات کو نظر انداز نہ کریں۔

اگر اے سی سے جلنے کی بو آئے تو فوراً بند کر دیں۔ یہ اندرونی خرابی کی علامت ہو سکتی ہے، جو آگ لگنے کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ مستند ٹیکنیشن سے فوری معائنہ کروائیں۔

اے سی سے غیر معمولی شور یا کھڑکھڑاہٹ بھی خرابی کی نشانی ہے۔ یہ مسئلہ کمپریسر یا ڈھیلے پرزے کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جو پورے سسٹم کو متاثر کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اگر اے سی کی ٹھنڈک کم ہو جائے یا وولٹیج اسٹیبلائزر کے قریب چنگاریاں نظر آئیں تو یہ خطرناک ہے۔ فوری معائنہ کروانا ضروری ہے تاکہ ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں