پیپلزپارٹی نے سعد رفیق کے بیان کو تاریخ مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے، جس سے قومی یکجہتی متاثر ہوسکتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پیپلزپارٹی نے خواجہ سعد رفیق کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے، جسے قومی یکجہتی کیخلاف سمجھا جارہا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق سیاسی دیوالیہ پن اور اخلاقی افلاس کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کو طنزیہ جملوں سے نہیں بدلا جا سکتا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ پاکستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے، جسے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کرنا قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کا الزام شہید بھٹو پر ڈالنے سے پہلے خواجہ سعد رفیق کو حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنی چاہیے تھی۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو سراہا ہے، جنہوں نے ملک کو متفقہ آئین اور ایٹمی پروگرام جیسے کارنامے دئیے۔














