آئی جی آزاد کشمیر کا ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات کا انکار، سخت کارروائی کا اعلان

آئی جی آزاد کشمیر نے ریاست مخالف عناصر کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا ہے اور سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی جی آزاد کشمیر کا ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات کا انکار، سخت کارروائی کا اعلان

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس نے ریاست مخالف عناصر کے ساتھ مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

آئی جی نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت اور ان کی لاشوں کی بےحرمتی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ شرپسند عناصر فورسز کے خلاف دھمکیاں دیتے ہیں۔

آئی جی نے بتایا کہ یہ عناصر عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک بے قصور شہری کو اغوا کر کے اس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔

یہ معاملہ سیاسی نہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والوں کا ہے۔ پولیس کا کام سیاسی حل نکالنا نہیں ہے۔ سیاسی حل سیاست دانوں کے ذریعے نکلتا ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں حالیہ دنوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پولیس نے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں